فیروز آباد :(ایجنسی)
یوپی میں ڈینگو اور بخار سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ صرف فیروز آباد میں 60 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 16 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔یہاں نکیتا کشواہا کی 11 سالہ بہن وشنوی کشواہا کی پیر کی شام فیروز آباد میڈیکل کالج میںموت ہوگئی۔ وشنوی گزشتہ 5 دنوں سے میڈیکل کالج میں بھرتی تھی۔ شام کو آگرہ کے کمشنر دورے پر آئے تھے ،تبھی وشنوی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ وشنوی کی بہن آگرہ کمشنر کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ وشنوی کو مناسب علاج نہیں ملا۔بتادیںکہ مغربی یوپی کے اسپتالوں میں ڈینگو کے کئی مریض ہیں۔
اسپتال انچارج سنگیتا انیجا نے بتایا کہ مریض کی حالت نازک تھی، ہم نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ افسوس ہے کہ ہم اسے نہیں بچا سکے۔ متوفی کے اہل خانہ غم میں ہے اس لئے ایسا بول رہے ہیں۔
بتادیں کہ صرف یوپی ہی نہیں بہار میں بھی وائرل بخار اور نمونیا پھیل رہاہے ۔ بہار میں تین سو سے زیادہ بچے وائرل اور نمونیا سے متاثر ہیں۔ کچھ کی حالت سنگین ہیں، سی ایم نتیش کمار نے بھی تسلیم کیا ہے کہ صورت حال سنگین ہے سب کو الاٹ پر رہنے کے لیے کہا گیا ہے ۔