نئی دہلی:(پریس ریلیز)
یوم جمہوریہ کے موقع پر آج اینگلوعربک سینئرسیکنڈری اسکول میںپرنسپل محمدوسیم احمدنےپرچم کشائی کی اور ترنگے کو سلامی دی۔اس موقع پرمہمانان خصوصی ڈاکٹروی پی گوڈریٹائرڈ ڈائریکٹرمنسٹری آف کلچر،رجنی کانت شکل ریٹائرڈ ہندی لکچرار،کوآرڈنیٹرڈی ڈی ای راجیش شکل جودان اور اسکول کے جملہ اساتذہ بھی موجودتھے۔پرچم کشائی کےبعد حب الوطنی اور آئین کی اہمیت وضرورت کے پیش نظرشاندارثقافتی پروگرام کاانعقاد ہواجس کی نظامت گیارہویں سائنس کی طالبہ فبیحہ خورشیدنےکی۔
اس موقع پرفبیحہ خورشیدنےانگریزی میںجبکہ گیارہویںڈی کے محمدشادمان نےہندی میںتقریرکی ۔محمد فیض اور محمد امان نےحب الوطنی کاگیت گایا۔ سولوسانگ، گروپ سانگ،سولوڈانس،گروپ ڈانس ،اورگیارہویںجماعت کےزین العابدین اوران کی ٹیم کے ذریعہ پیش کردہ حب الوطنی کےڈرامےنے تقریب کوبارونق بنادیا۔ واضح رہے کہ ووٹرس ڈے کے اس موقع پر پرنسپل محمدوسیم احمد نے تمام شرکت کرنے والوںکوحلف بھی دلایا۔بعدازاں اسکول آڈیٹوریم میںنہرویواکیندرکے طالب علموںنے بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے گیت،ڈرامےاور ڈانس کے ذریعے ملک کی تاریخ،جدوجہد آزادی اورحب الوطنی پرمنی ایسے دلکش وجاذب منظرنامے پیش کیے کہ حاضرین پرجوش ہوگئے اوروطن کی محبت میں ان کی آنکھیں بھرآئیں۔ اس موقع پر اسکول کےمنیجرڈاکٹراسدملک ،پرنسپل محمدوسیم احمد اورسینئراستادممتازعلی نےیوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔