غازی آباد :
سرکاری طور پرغازی آباد میں اپریل 2021 میں کووڈ 19-سے اب تک صرف دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ لیکن سرکاری اعداد و شمار اور زمینی حقیقت کے درمیان ایک بڑا فرق ہے۔ دی کوئنٹ کی رپورٹ کے مطابق غازی آباد میں شمشان گھاٹ پر لمبی قطاریں ہیں،جس کی وجہ سے لوگ فٹ پاتھ پر ہی آخری رسومات ادا کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
بتادیں کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس کی رفتار مسلسل بڑھ رہی ہے۔ لکھنؤ ، پریاگ راج ، وارانسی ، کانپور ریاست میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔