نئی دہلی:دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان نے بتایا کہ حج 2023 کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر نمبر 4 مورخہ 10/مارچ 2023 کے مطابق آن لائن حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ جو کہ 10/مارچ2023 تھیں۔ اس میں توسیع کرکے 20/مارچ2023شام 5بجے تک کردی گئی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق جو لوگ حج2023 پر جانے کے خواہشمند ہیں وہ اب 20 مارچ 2023 شام 5 بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست گذار کے پاس20/مارچ 2023 یا اس سے پہلے کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا چاہیے جس کی میعاد کم سے کم 03/فروری 2024 یا اس کے بعد کی تاریخ تک ہونا لازمی ہے۔ساتھ ہی پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ، کورونا ویکسین سرٹیفکٹ اورگروپ لیڈر کا بینک اکاونٹ کا کینسل چیک ہونا بھی لازمی ہے۔