اسلام آباد:
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا جنہوں نےچینی مہنگی کی ہےان کومعاف نہیں کروں گاچاہےمیری حکومت چلی جائے۔
ٹیلیفون پر عوام کے براہ راست سوالوں کا جواب دیتے ہوئےپاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف باہربھاگنےکی کوشش کر رہےہیں شہبازشریف پرصرف 700ارب منی لانڈرنگ کاایک کیس ہے،شہبازشریف اورنوازشریف کےبیٹےاربوں روپے کے گھروں میں رہ رہےہیں شہبازشریف اورنوازشریف کےبیٹوں کےپاس اتناپیسہ کہاں سےآیا؟ مشرف نے زرداری اورنوازشریف کوجو2این آراوزدیئےاس کاخمیازہ آج ملک بھگت رہاہے
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ اگرنوازشریف نےچوری نہیں کی توعدالتوں کاسامناکیوں نہیں کرتےاس بار شریف خاندان کو این آر او نہیں ملے گا جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا، میں اقتدار میں رہوں نہ رہوں ان کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا مریم نوازکےنام پرلندن میں 4بڑے بڑے محل ہیں نوازشریف جھوٹ بول کر باہر چلے گئے ان کےبیٹےباہرہیں برطانوی وزیراعظم ان گھروں میں نہیں رہ سکتاجن میں ان کےبچےرہ رہےہیں۔