نئی دہلی : (ایجنسی)
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے نیوز ویب سائٹس ’نیوز کلک‘ اور’ ‘نیوز لانڈری‘ کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔’این ڈی ٹی وی‘ نے یہ خبر دی ہے ۔
دوسری جانب محکمہ انکم ٹیکس کے لوگوں نے اس کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک ‘’سروے‘ ہے نہ کہ’ ‘چھاپہ‘۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا ہے کہ ان کے عہدیدار ان دونوں ویب سائٹس کے دفاتر پر سروے کرنے کے لیے گئے ہوئےہیں۔
اس سے قبل فروری میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیوز کلک اور اس کے بانیوں کے یہاں چھاپے مارے تھے۔
دہلی پولیس نے پی پی کے نیوز کلک اسٹوڈیو کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا ہے کہ اس نے امریکہ کی ورلڈ وائیڈ میڈیا ہولڈنگ ایل ایل سی سے 9.59کروڑ روپے کا غیرملکی سرمایہ کاری لی تھی۔ اس پر منی لانڈرنگ کامعاملہ لگایا گیاہے ۔
محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ یہ سروے مختلف ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات اور اداروں کی جانب سے دی گئی تفصیلات کی تصدیق کے لیے کیا گیا ہے۔