اسلام آباد :
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خاں نے ایک بار پھر آر ایس ایس پر حملہ بولا ہے ۔ اس بار عمران خاں نے کہاکہ آر ایس ایس کانظریہ بھارت اور پاکستان کے رشتوں کے درمیان آیا رہا ہے ۔ اسی نظریے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو لے کر بات چیت نہیں ہو پا رہی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستان کے ساتھ رشتے بہتر کرنے کو لے کر کہاکہ ہم بھارت کو یہ بتا سکتے ہیں کہ ہم کافی عرصہ سے ایک مہذب پڑوسی کی طرح مذاکرات کاانتظار کررہے ہیں ، لیکن کیا کریں؟ بات چیت کے درمیان آر ایس ایس کا نظریہ آجاتا ہے ۔
عمران خاں نے یہ بیان سینٹرل ساؤتھ ایشیا کانفرنس کے دوران دیا۔ تاشقند میں جب عمران خاں سے پوچھا گیا کہ کیا بات چیت اور دہشت گرد دونوں ایک ساتھ چل سکتے ہیں ؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے آر ایس ایس کا نام لیا اور کہاکہ وہ تو کافی عرصہ سے بات چیت کے منتظر ہیں۔