تہران :
ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کے بارے میں سخت ریمارکس دیئے ہیں۔ خامنہ ای نے گزشتہ روز کہا کہ اسرائیل ایک ملک نہیں بلکہ دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے۔ فلسطین کی حمایت میں منائے جانے والے یوم قد س کے موقع پر خامنہ ای نے کہاکہ اسرائیل ایک ملک نہیں ہے بلکہ فلسطین اور دیگر مسلم ممالک کے خلاف ایک دہشت گردی کاٹھکانہ ہے۔ یہی نہیں خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ ‘اس طرح کے خود مختار ملک کے خلاف لڑنا دہشت گردی اور ناانصافی کے خلاف جنگ کی طرح ہے۔ اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
ایران کے اعلیو رہنما کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بدامنی کی فضا ہے۔ حال ہی میں ایران کے جوہری ٹھکانے پر حملہ ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ایک اعلیٰ ایرانی سائنس دان بھی مارا گیا تھا، جس کے لئے اس نے اسرائیل پر الزام لگایا۔ یوم قدس ایران میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں ریلیاں بھی نکالی گئیں ، لیکن اس سال کورونا انفیکشن کی وجہ سے کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں کیا گیا۔