نئی دہلی :(ایجنسی)
گجرات کے ایم ایل اے جگنیش میوانی کو 5 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ منگل کے روز، جگنیش میوانی کو آسام پولیس نے ایک خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور بدسلوکی کے معاملے میں پیش کیا تھا۔ جگنیش میوانی کے خلاف الزامات کی سماعت کرتے ہوئے بارپیٹا سی جے ایم کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے میوانی کو 5 دن کی پولیس حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔