دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر ستیندر جین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں نے اپنے استعفے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھجوائے ہیں جسے اروند کیجریوال نے قبول کر لیا ہے۔ دونوں لیڈروں کے استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر امیت مالویہ نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھی اپنے استعفیٰ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
دونوں لیڈروں کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی ایم پی پرویش ورما کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں آج دہلی کے لوگوں کی جیت ہوئی ہے۔ اروند کیجریوال کو بھی آنے والے وقت میں اپنا استعفیٰ تیار رکھنا چاہیے۔ اے اے پی کے تمام کرپٹ لوگوں کو ان کے گناہوں کی سزا بھگتنی پڑے گی۔