نئی دہلی: مودی حکومت میں مختلف قلمدانوں کی ذمہ داری سنبھال چکے کرن رجیجو سے وزارت قانون کا قلمدان چھین لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وزارت کی ذمہ داری اب ارجن رام میگھوال کو سونپی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارش پر صدر دروپدی مرمو نے کابینہ میں ردوبدل کو منظوری دی ہے۔ کرن رجیجو کو وزارت قانون کی جگہ ارتھ سائنسز کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جبکہ ارجن میگھوال کو ان کے موجودہ قلمدان کے علاوہ قانون اور انصاف کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر آزادانہ چارج سونپا گیا
وہیں، ارجن رام میگھوال کی بات کریں تو وہ 2009 سے بیکانیر سے ایم پی ہیں۔ وہ راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس افسر رہ چکے ہیں اور انہیں راجستھان میں درج فہرست ذات کے چہرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔