نئی دہلی: (ایجنسی)
دہلی حکومت نے فضائی آلودگی کے معاملے پر ہفتہ کو ایک ہنگامی میٹنگ بلائی، اس میں چار بڑے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹنگ کے بعد اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے اسکولوں میں آف لائن کلاسز ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گی۔ سرکاری دفاتر بھی ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے اور ملازمین اپنے گھروں سے کام کریں گے۔ کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق عدالت کی تجویز پر غور کیا گیا ہے اور دہلی حکومت اس بارے میں عدالت کے سامنے اپنا رخ پیش کرے گی۔
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ دہلی کے اسکول پیر سے مکمل طور پر آف لائن کلاسز کے ساتھ چلائے جائیں گے۔ تمام تعمیراتی سرگرمیاں رک جائیں گی اور سرکاری دفاتر کے کارکن گھر سے کام کریں گے۔ یہ فیصلہ قومی راجدھانی میں پھیلے زہریلے اسموگ کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ شہر کی آلودگی کی سطح تقریباً ایک ہفتے سے بڑھ گئی ہے۔ سرکاری دفاتر بھی ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے اور ملازمین گھر سے کام کریں گے۔