لکھنؤ :(ایجنسی)
سماج وادی پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 56 امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ کچھ دن پہلے بی جے پی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والے دارا سنگھ چوہان کو گھوسی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام گووند چودھری کو بانسڈیہہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
سماج وادی پارٹی نے بلیا کی سکندر پور اسمبلی سیٹ سے ضیاء الدین رضوی اور پھپنا سے سنگرام سنگھ کو امیدوار بنایا گیاہے۔ بابا دوبے کو جونپور کی بدلا پور سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پوجا پال کو کوشامبی کی چیل سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ مرتضیٰ صدیقی کو الہ آباد کی پھول پور سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
بارہ بنکی کی کرسی سیٹ سے راکیش ورما کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ فیض آباد کے گوسائی گنج سے ابھے سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ گوپال راوت کو گورکھپور کے سہجنواں سے ٹکٹ دیا گیا ہے، سنجے کمار کو بانس گاؤں سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ کاجل نشاد کو کیمپیئر گنج سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وجے بہادر کو گورکھپور دیہی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ایس پی نے سنگرام سنگھ یادو کو اعظم گڑھ کی اترولیا سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ گوپال پور سے نفید احمد، دیدار گنج سے کملا کانت راج بھر، لال گنج سے بیچائی سروج کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ غازی پور کی جنگی پور سیٹ سے وریندر یادو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اوم پرکاش سنگھ کو زمانیہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پربھوناتھ سنگھ کو چندولی کی سکل ڈیہہ سیٹ پر اتارا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے بھدوہی سے زاہد بیگ کو میدان میں اتارا ہے۔
دوسری طرف، ایس پی کے اتحادی آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری نے بی جے پی کی آفر کی رپورٹ پر ٹوئٹر کر کہاکہ تھا:’ دعوت مجھے نہیں، ان +700کسان پریواروں کو دیں جن کے گھر آپ نےاجاڑے دئے۔ ‘‘ اس کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جینت چودھری نے کہاکہ ’’ جو ہمارا گھر ہے، ہم وہیں بیٹھے ہیں،انہوں نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیاہے، پردیش کے عوام نے بی جے پی کو ووٹ کیا تھا، جیتایا تھا لیکن انہوںنے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔‘‘