نئی دہلی :گزشتہ روز بھارت سرکار نے(8) یوٹیوب چینلوں کو بلاک کردیا جو بی بی سی کی گجرات فساد پر ڈاکیومنٹری دکھارہے تھےجبکہ اس کو دکھانے کی اجازت نہیں تھی جن پر بین لگایا گیا گیا ان میں یہ یوٹیوب چینلز شامل ہیں، لوک تنتر ٹی وی، یو اینڈ وی ٹی وی، اے ایم رضوی، گوروشالی پون متھلانچل، سی ٹاپ فائیو ٹی ایچ، سرکاری اپڈیٹ، سب کچھ دیکھو۔اور آٹھواں چینل جس پر پابندی لگأئی گیی ہے وہ ہے پاکستان میں قائم نیوز کی دنیا ۔
انڈیا ٹوڈے نے آگے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس کے علاوہ ملک کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر ایک فیس بک اکاؤنٹ اور دو فیس بک پوسٹس کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ اب، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ حکومت نے یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا ہو۔ اپریل میں، بھارت نے اسی وجہ سے 16 یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی تھی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بلاک شدہ یوٹیوب چینلز کے مبینہ طور پر 114 کروڑ سے زیادہ ویوز اور 85 لاکھ سبسکرائبرز تھے۔ آئی ٹی رولز 2021 کے تحت چینلز کو بلاک کر دیا گیا ہے۔