نئی دہلی:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس فارمیسی ونگ کے زیر اہتمام RWA آفس ابوالفضل انکلیو نئی دہلی میں یونانی اپچار جنتا کے دوار مشن 2025 کے تحت 65 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ علاقہ کی نو منتخب کاونسلر اریبا خان نے کیمپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ میں اپنے علاقہ میں ایک نئی یونانی ڈسپنسری کھلوانے کا عزم کرتی ہوں تاکہ اس طرح کے کیمپ کی طرح عوام کو ہر دن طب یونانی کا فائدہ مل سکے ۔ انھوں نے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ عوام میں بیداری لانے کے لئی اس طرح کے مفت یونانی میڈیکل کیمپ بہترین ذریعہ ہیں۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ اریبا خان کے لئے تہنیت پیش کرتے ہیں وہ نیک سیرت اور حوصلہ مند خاتون ہیں۔انہوں نے مشورے کے طور پر کہا کہ اردو دہلی کی بھی دوسر ی سرکاری زبان ہے اس لئی اپنے پوسٹر اور بینرز وغیرہ ہندی کے ساتھ اردو میں بھی استعمال کریں۔
کیمپ کے کنوینر ڈاکٹر حبیب اللہ جونپوری اور کو کنوینر حکیم عزیز بقائی ،حکیم نعیم رضا ،حکیم عطا الرحمن اجملی اور حکیم آفتاب عالم نے مہمان خصوصی کا گل پوشی اور شیلڈ دیکر استقبال کیا
کیمپ سے 500 سے زیادہ لوگوں نے استفادہ کیا۔ شوگر ،بلڈ پریشر ،چرم روگ، جوڑوں کا درد،امراض معدہ وجگر کے علاوہ سردی کھانسی نزلہ زکام بخار کے مریضوں کی تعداد زیادہ تھی۔
کیمپ میں ڈاکٹر عامر،ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر عبد اللہ خان روف،ڈاکٹر اسعد ڈاکٹر محمد علی جوہر حکیم اعجاز احمد اعجازی، حکیم حافظ محمد مرتضی دہلوی،ڈاکٹر دردانہ، ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی، ڈاکٹر سید جنید عارف، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث وغیرہ نے رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔