نئی دہلی ( ایجنسی)
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان پر اسدالدین اویسی نے پلٹ وار کیا ہے ، جس میں انہوں نے کہاکہ مہاتما گاندھی کے کہنے پر ساورکر نے انگریزحکومت کے سامنے رحم کی درخواست فائل کی تھی۔ اویسی نے راج ناتھ سنگھ کے بیان پر حملہ کرتےہوئے کہاکہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ ایک دن مہاتما گاندھی کو ہٹا کر ساورکر کو ملک کا بابائے قوم بنا دیں گے ۔ 1910 کی دہائی میں انڈومان میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ساورکر کی رحم کی درخواستوں کے بارے میں تنازع کا ذکر کرتےہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ ایک قیدی کا اختیار تھااورانہوں نے مہاتما گاندھی کے کہنے پر ایسا کیا ۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ مسخ شدہ تاریخ پیش کررہے ہیں ۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ مہاتما گاندھی کو ہٹا دیں گے اور ساورکر کو بابائے قوم بنادیں گے ۔ جن پر مہاتما گاندھی کے قتل کا الزام تھا اور جنہیںجسٹس جین لال کپور کی جانچ میں ’ قتل میں شامل‘ قرار دیا گیا تھا۔