لکھنؤ:
کورونا دور میں جہاں ایک طرف اپنے بھی پرائے ہو جارہے ہیں ، لاش کو کندھا دینے کے لیے پڑوسی – رشتہ دار بھی آگے نہیں آرہے ہیں ، ایسے وقت میں جون پور کی پولیس نے انسانیت کی مثال پیش کی ہے۔ کورونا سے جاں بحق بیوی کی آخری رسومات میں مدد کے لیے گاؤں سے چار کندھے نہیں ملے تو شوہر سائیکل پر ہی لاش رکھ کر ندی کنارے چل پڑا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے نہ صرف کندھا دیا ،بلکہ آخری رسومات کے لیے سامان اور شمشان گھاٹ تک پہنچانے کے لیے گاڑی بھی دستیاب کرائی۔ معاملہ موڑیاہوکوتوالی حلقہ کے امبر پور گاؤں کا ہے۔