غازی آباد :(ایجنسی)
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کو یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے فل فارم میں نظر آئے۔ یوگی نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر ایس پی امیدواروں پر شدید حملے کئے۔ نئے بیان میں یوگی نے کیرانہ سے ایس پی امیدوار ناہید حسن کے بیان کا کرارا جواب دیا۔ کہا کہ وہ دھمکی دے رہا ہے، یعنی گرمی ابھی شانت نہیں ہوئی ہے۔ مارچ کے بعد گرمی شانت ہو جائے گی۔
اس سے پہلے بھی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے سماج وادی پارٹی پر سخت حملہ بولا۔ انہوں نے کہا – ‘’فکر مت کرو! قانون کا راج یوپی میں 10 مارچ کے بعد بھی رہے گا۔‘ سوشل میڈیا پر لکھا،’’چولا ’سماج وادی‘+ سوچ ‘’دنگاوادی‘’ + خواب ’پریوار واد‘ = ‘طمنچہ وادی ‘‘
یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کر کے کہا:’ کیرانہ سے طمنچہ وادی پارٹی کا امیدوار ناہید حسن دھمکی دے رہاہے ،یعنی گرمی ابھی شانت نہیں ہوئی ہے! مارچ کے بعد گرمی شانت ہوجائے گی…۔‘ انہوں نے عوام کو اعتماد دلاتے ہوئے یہ بھی کہاکہ پیشہ ور مجرم اور مافیا الیکشن کے دوراندھمکانے کی کوشش کریں گے ، لیکن 10 مارچ کےبعد ان کے گلےمیں تختی لٹکتی ہوئی دکھائی دے گی۔ یہ لوگ کسی تھانہ کی دہلیز پر ’ بخش دو‘ کی بھیک مانگتے ہوئے دکھائیں دیں گے۔
‘وزیر اعلیٰ نے ایک ٹویٹ میں عوام سےسوال بھی کیاکہ مظفر نگر فساد کے قصور وار اور رام بھکتوں پر گولی چلوانے والے ’ عوام -عام ‘ سے ووٹ مانگنے کےحقدار ہے؟ انہوں نے کہا:’مظفر نگر فساد میں ہندوؤں کو بندوقوں سے بھنا گیا تھا ، 60 سے زائد ہندو مارے گئے تھے اور 1500 سےزیادہ جیل میں بندکئے گئےتھے۔ گاؤں کے گاؤں خالی ہو گئے تھے۔ ایس پی کی یہی پہچان ہے ۔ ‘
غازی آباد پہنچے سی ایم یوگی نے مخالفین پر خوب نشانہ سادھا۔ سی ایم یوگی نے سماج وادی پارٹی کی طرف سے جاری کی گئی امیدواروں کی فہرست کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرادآباد، سیانا میں دہشت کی علامت تھے وہ پانچ سالوں تک بل میں چھپے ہوئے تھے، لیکن جیسے ہی الیکشن آیا وہ تمام باہر آگئے اور سوچنے لگے کہ ایس پی کا ساتھ لے کر اپنےمنصوبے پھر سے پورے کریں گے۔ لیکن یہ نیا یوپی ہےیہاں قانون کاہی راج ہے اور رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی تقسیم کو لے کر ایس پی اور بی ایس پی کے درمیان مقابلہ چل رہا ہے کہ کون کتنے بڑے مجرم کو ٹکٹ دے دے۔ انہوں نے کہاکہ فسادیوں کی وجہ سے مارے گئے بے قصور واروں کے خون سے اور معصوم رام بھکتوں پر گولیوں سے جن کی ٹوپیاں رنگی ہوئی ہوں وہ لوگ آج شانتی کی تبلیغ کررہے ہیں ۔ انہیں بولنےمیں ذرا بھی ہچکچاہٹ نہیںہوتا۔ الیکشن میں انہوں پھر سے انہی داغی لوگوں کو امیدوار بنایا ہے ۔
انہوں نے کہا، ان کا چولا سماج وادی + سوچ دنگا وادی+ سپنے پریوار وادی ہے۔ یہ لوگ طمنچہ وادی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ان طمنچہ وادیوں کا علاج ہمارے پاس ہے۔ سی ایم یوگی نے کہاکہ ایسے طمنچہ وادیوں سے ہماری جی سی بی اور بلڈوزر نمٹنا جانتے ہیں۔ سی ایم یوگی نے آگے کہاکہ ایس پی سرکار کی ایک ہی تری دکھائی دیتی ہے۔ وہ ہے قبرستان کی باؤنڈری وال کی۔ قبرستان کی باؤنڈری وال کےباہر ان کی کوئی ترقی دکھائی نہیں دیتی۔ نہ سڑک نہ بجلی اور نہ ہی پانی کی۔ سی ایم یوگی نے کہاکہ ایس پی مجرموں کوٹکٹ دیتی ہے۔ مراد آبادمیں ہوئی ٹکٹ کی تقسیم کو لےکر سی ایم یوگی نے کہاکہ یہاں ایس پی کے امیدواروںکو دیکھ لیں ان میں سے ایک نے کہا تھا ’افغانستان میں طالبان کو دیکھنا اچھا ہے۔‘ طالبان کامطلب انسانیت مخالف ۔ آپ بے شرمی سے اس کی حمایت کررہے ہیں اور ایس پی انہیں ٹکٹ دیتی ہے ۔