لکھنؤ (ایجنسی)گورکھ ناتھ مندر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کیمپ آفس کے انچارج موتی لال سنگھ کی جمعرات کی رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ اس سڑک حادثہ میں ان کی بیوی شدید زخمی ہو گئی ہے۔ انہیں گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ بستی ضلع کی کھجولی چوکی کے قریب جمعرات کی رات تقریباً ایک بجے پیش آیا۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے میں موتی لال سنگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لوگ اسکارپیو سے گورکھپور سے لکھنؤ جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے گاڑی اچانک سڑک کے کنارے ایک کھائی میں جا گری جس میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔