برسلز: یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں بہتری ممکن ہے، تاہم اس سلسلے میں انقرہ حکومت کو تدبر سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے یورپی سربراہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران ترکی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوںنے کہا کہ وہ آئندہ ماہ دورے کے لیے انقرہ حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی خواہش ہے کہ ترکی کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی صورت میں اپنی کسٹم یونین تک مزید رسائی دے دی جائے۔