نئی دہلی: (ایجنسی)
افغانستان ایشوز پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال موجود تھے۔ یہ میٹنگ پی ایم مودی کے لوک کلیان مارگ رہائش گاہ پر ہوئی۔ تازہ ترزین پیش رفت کے تحت پنچ شیر گھاٹی پر پوری طرح سے کنٹرول کے طالبان کے دعوے کے بعد یہ میٹنگ ہو ئی، حالانکہ مزاحتمی محاذنے کہاکہ پنچ شیر وادی میں طالبان کے خلاف لڑائی جاری رہے گی۔ سابق نائب صدر امراللہ صالح اور افغان گوریلا کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی قیادتمیں یہاں افغان نیشنل رسٹنٹ فرنٹ کے جنگجو ،طالبان کا مقابلہ کررہے تھے ۔