نئی دہلی:(آرکے بیورو) عام آدمی پارٹی کے دبنگ لیڈر اور اوکھلہ اسمبلی حلقے کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے امیر جماعت اسلامی سید سعادت اللہ حسینی سے خیر سگالی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مختلف ملی اور قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا،امیر جماعت نے اس موقع پر امانت اللہ خان کو کئی مفید مشورے دیے۔ملک کی موجودہ صورتحال ،مسلمانوں پر اس کے دباؤ اور مبینہ سیکولر پارٹیوں کے رویے پر بھی اس غیر رسمی میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوا۔امانت اللہ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں کسی دباؤ میں آئے ہیں اور نہ ہی آگے کوئی ناجائز دباؤ قبول کریں گےاور ملک و ملت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نےامیر جماعت سے دعاؤں اور خیر کے کاموں میں تعاون کی درخواست کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی ہند کے شعبہ قومی امور کے سکریٹری محمداحمد،شعبہ ملی امور کے سکریٹری ملک محمد معتصم خاں،یوناییٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے کنوینر واثق ندیم بھی مو جود تھے مرکز جماعت میں ہوئ ایک گھنٹے کی یہ ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئ ۔