نئی دہلی:(ایجنسی)
کانگریس صدر سونیا گاندھی ،سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی ،پارٹی کے جنرل سکریٹری اور اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل سمیت 30 رہنما اترپردیش اسمبلی الیکشن کے لئے اسٹار کیمپینروں کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔آل انڈیا کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
کانگریس کے اسٹار کمپینروں میں محترمہ گاندھی ،ڈاکٹر سنگھ، مسٹر راہل گاندھی،محترمہ پرینکا گاندھی اور مسٹر بگھیل کے علاوہ دیگر اہم رہنماوں میں غلام نبی آزاد،اشوک گہلوت،بھوپندر س نگھ ہڈا ،بھوپیش بگھیل ،سلمان خورشید،راج ببر اور سچ پائلٹ شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی پرمود تیواری ،پی ایل پنیا،آر پی این سنگھ،اجے کمار للو،آرادھنا مشرا، پردیپ جین آدتیہ ،نسیم الدین صدیقی ،آچاریہ پرمود کرشنم، دیپیندر سنگھ ہڈا، ورشا گائکواڑ،ہاردک پٹیل،پھولو دیوی نیتام،سپریا شرینیترے ، عمران پرتاپ گڑھی،کنہیا کمار،پرانتی شندے ،دھیرج گجر،روہت چودھری اور طارق عالم اسٹار کیمپینروں کی فہرست میں شامل ہیں۔