نئ دہلی کانگریس چھوڑنے کے بعد سے سیاسی گلیاروں میں غلام نبی آزاد کے بارے میں یہ چرچا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ آرٹیکل 370 کے حوالے سے کشمیری عوام سے کوئی وعدہ نہیں کرنا چاہتے۔ اب انہوں نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی تعریف کی ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں ایودھیا اور گیان واپی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بی جے پی یا آر ایس ایس کے کسی لیڈر نے کہا ہے کہ ہر مسجد کو گرانا ہے۔ آر ایس ایس کے لوگوں کے لیے کچھ چیزیں خوش آئند ہیں۔ موہن بھاگوت نے کہا تھاکہ ہر مسجد کو گرایا نہیں جا سکتا۔ان کی کچھ باتیں تو لایق تعریف ہیں