نیویارک :
امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹ پارٹی کے دیگر اراکین سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مبینہ ’ابراہیمی معاہدے‘ کو اپنی پالیسی کے حصے کے طورپر آگے بڑھا رہے ہیں۔
ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق صدرجوبائیڈن عرب ریاستوں کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے نہ صرف ترغیب دے رہے ہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ ان کے موجودہ معاہدوں کو مستحکم کرنے پربھی زور دے رہے ہیں، جوغزہ پٹی میں گزشتہ ماہ کی تباہ کن جنگ کے بعد متاثر ہوگئے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں سن 1948 سے ہی یہودی ریاست کی خطے میں چلی آ رہی دشمنی اور تنہائی کو کم کرنے کے خاطر ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ برس اسرائیل اور چار عرب ریاستوں کے درمیان معاہدہ کرانے کے لیے امریکی دباؤ اور مراعات کا استعمال کیا تھا۔
مفروضہ دشمنوں کے ستائے ہوئے ہیں ہم
اپنے ہی خاک و خوں میں نہائے ہوئے ہیں ہم
تعبیر نا شناس ہیں پھر بھی نہ جانے کیوں
پلکوں پہ اپنے خواب سجائے ہوئے ہم