12 فروری کو ملکی دارالحکومت دہلی سے ممبئی تک ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد دونوں بہت بڑے شہروں کے مابین زمینی سفر کا دورانیہ آدھا ہو کر بارہ گھنٹے رہ جائے گا۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ شاہراہ بھارت کی طویل ترین تیز رفتار ہائی وے ہو گی اور اسی لیے اسے ایکسپریس وے کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل پر پر مجموعی طور پر 13 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔
اس کی مدد سے ملک کے آبادی کے لحاظ سے دو سب سے بڑے شہروں، قومی دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مابین زمینی راستے سے سفر کا 24 گھنٹے کا موجودہ دورانیہ نصف ہو کر 12 گھنٹے رہ جائے گا۔
اپنی تکمیل کے بعد یہ ایکسپریس وے دہلی ممبئی ایکسپریس وے کے جس پہلے مرحلے کا اتوار 12 فروری کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا، وہ اس منصوبے کا نئی دہلی کو ریاست راجستھان کے سیاحتی شہر جےپور کے ساتھ جوڑنے والا حصہ ہے، جو 246 کلومیٹر طویل ہے۔مجموعی طور پر 1386 کلومیٹر یا 861 میل طویل ہو گی اور یہ چار لین پر مشتمل ایک تیز رفتار زمینی رابطہ ہو گا۔