غازی آباد: (ایجنسی)
غازی آباد کی انتظامیہ نے بدنام زمانہ نفرت پھیلانے والے، یتی نرسنگھانند کو ایک نوٹس جاری کیا، جس میں اس سے کہا گیا کہ وہ 17 جون کو دہلی کی جامع مسجد کا دورہ منسوخ کر دیں، جیسا کہ اس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک اشتعال انگیز تقریر میں اعلان کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس دورے سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوگی۔
وائرل ویڈیو میں نرسنگھا نند نے دعویٰ کیا کہ وہ قرآن اور اسلامی تاریخ کی کتابوں کے ساتھ جامع مسجد بھی جائیں گے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، ایک سینئر اہلکار نے کہا، ’’یہ نوٹس نرسگھانند کو ان کی رہائش گاہ ڈاسنا دیوی مندر میں 7 جون کو دیا گیا تھا۔ ہمیں ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔‘ نرسنگھانند نے گزشتہ سال مسلم مخالف نفرت انگیز تقریر سے منسلک ایک مقدمے میں ضمانت پر ہے۔