بنگلورو (ایجنسی )ریاست کرناٹک کے گدگ تعلقہ کے ملاسمودرا گاؤں میں محرم کے جلوس کے دوران توصیف (23) اور مشتاق (24) نامی دو مسلم نوجوانوں پر سری رام سینا (ایس آر ایس) کے ارکان نے وحشیانہ حملہ کیا اور چاقو سے وار کیا۔ سری رام سینا ایک ہندوتوا ونگ ہندو گروپ ہے جس کی بنیاد اور سربراہ ہندو انتہا پسند پرمود متھالک ہیں، جو اپنی مسلم مخالف نفرت انگیز تقاریر کے لیے جانا جاتا ہے۔کنڑ میڈیا کے مطابق محرم کے جلوس کے دوران دو گروپوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ شری رام سینا کے سومیش گوڈی نے توصیف پر چاقو سے حملہ کیا ۔ زخمیوں کو جم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ شدید زخمی ہونے کے باعث توصیف کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایس پی شیو پرکاش دیوراجو نے کہا کہ ترجیح توصیف کا علاج کرنا ہے جو شدید زخمی ہے۔ یلپا اور سومو کو اس واقعے کے سلسلے میں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔