نئی دہلی:
ملک و ملت کی تعمیر وترقی اور فلاحی کاموں میں سر گرم معروف غیر سرکاری تنظیم ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی حالیہ سالانہ جنرل میٹنگ میں ریٹائرڈ آئی اے ایس مسٹر سراج حسین کو نیا چیئرمین منتخب کر لیا۔ انہوں نے ذمہ داری کاچارج بھی لے لیا۔
مسٹر حسین حکومت ہند میں ایگریکلچر سکریٹری کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے تھے،اس وقت وہ انڈین کونسل فار ریسرچ آن انٹر نیشنل اکنامک ریلیشنز میں سینئر وزیٹنگ فیلو ہیں، موصوف ہمدرد یونیورسٹی کے وی سی بھی رہے ہیں،ان کی قیادت میں فاؤنڈیشن کے مزید فعال اور سرگرم ہونے کی امید ہے۔
اس کے علاوہ میٹنگ میں دیگر ذمہ داروں کا انتخاب عمل میں آیا،جس میں ٹی عارف علی اور مامننی مولوی وائس چیئرمین،معظم علی جنرل سکریٹری،اور محمد جعفر خازن منتخب ہوئے ہیں۔سالانہ جنرل میٹنگ میں کووڈ متاثریں کی بازآبادکاری اور ملازمت کے نئے مواقع پیدا کئے جانے پر اتفاق ہوا۔نیزمعاون تنظیموں کے ساتھ فلیگ شپ پروجیکٹ ویژن 2026پر موثر پلاننگ کے ساتھ کام جاری رہے گا۔