نئی دہلی: (ایجنسی)
ملک کی راجدھانی دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کی خبر ہے، جبکہ اس حادثے میں کئی لوگوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق، راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ وہیں اب تک ایک آدمی کو ملبے سے نکالا گیا ہے، جس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
حادثہ کی وجہ سے آس پاس کے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے اور اس وقت موقع پر پولیس کے ساتھی کافی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اس حادثے کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کو بھی دی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اب تک ایک آدمی کو ریسکیو کیا گیا ہے، لیکن ملبے میں کئی لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔ ہم آس پاس کے لوگوں سے اطلاعات جمع کر رہے ہیں۔