تیجسوی یادو کو سی بی آئی کی طرف سے دیے گئے سمن پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ردعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے بی جے پی کی دکھتی رگ پر انگلی رکھتے ہوۓ کہا کہ2017 میں بھی چھاپہ مارا گیا، اس کے بعد ہم الگ ہوگئے۔ 5 سال گزر چکے ہیں اور اب جب ہم اکٹھے ہوئے ہیں تو پھر سے یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اب میں اس پر کیا کہوں؟:
تیجسوی کو سمن موصول ہونے پر شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ- اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے تیجسوی یادو کے دستخط بھی ہیں اور اب یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہ چھاپہ لالو یادو اور ان کے خاندان پر 2 دن سے جاری ہے۔ حکومت نہ صرف ایمرجنسی بلکہ آمریت سے بھی اوپر اٹھ کر یہ کام کر رہی ہے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے جمعہ کو تیجسوی کی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ ان کی بہن میسا بھارتی کے گھر پر بھی کئی گھنٹوں تک چھاپہ مارا گیا۔