نئی دہلی:( ایجنسی )
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سکریٹری حسین برہم طحہ نے پیر کے روز مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کے مسلسل حملوں، مختلف ریاستوں میں مسلم مخالف قانون سازی کے حالیہ رجحان اور بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مسلمانوں کے خلاف تشدد، سعودی پریس ایجنسی (SPA) نےیہ اطلاع دی ۔ او آئی سی نے حال ہی میں ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے ریاست اتراکھنڈ کے ہری دوار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے عوامی مطالبات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا سائٹس پر مسلم خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی اطلاع دی ہے۔ او آئی سی نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کے میکانزم اور انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی) کے خصوصی طریقہ کار سے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔
آئی اے این ایس نے اپنی خبر میں بتایا کہ او آئی سی نے ہندوستان پر مزید زور دیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے طرز زندگی کی حفاظت کرتے ہوئے مسلم کمیونٹی کی حفاظت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائے اور ان کے خلاف تشدد اور نفرت پر مبنی جرائم کو بھڑکانے والوں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔