نیلامی ادارے سوتھبیز نے 17 مئی بدھ کے روز کہا کہ چمڑے کی جلد والا عبرانی زبان میں ہاتھ سے لکھا ہوا بائبل تقریباً 1,100 برس قدیم ہے، جو نیویارک میں 38.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔
کوڈیکس سیسون نامی اس بائبل کی قیمت سن 1994 میں لیونارڈو ڈا ونچی کے کوڈیکس لیسٹر نامی مخطوطے کے لیے ادا کیے گئے 30.8 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ تاہم سن 2021 میں امریکی آئین کے پہلے ایڈیشن کے لیے، جو 43.2 ملین ڈالر کی رقم ادا کی گئی تھی، اس سے یہ کم ہے، جو نیلامی میں فروخت ہونے والا مہنگا ترین مخطوطہ ہے۔
سوتھبیز میں عبرانی ثقافت کے ماہر شیرون لائبرمین منٹز نے کہا کہ اس کی قیمت سے، ”عبرانی بائبل کی گہری طاقت، اثر و رسوخ اور اس کی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے، جو کہ انسانیت کا ایک ناگزیر ستون ہے۔”
کوڈیکس سیسون کو اسرائیلی میوزیم میں رکھا جائے گا۔منٹز نے کہا کہ وہ ”آج کے یادگار نتائج سے بہت خوش ہیں اور کوڈیکس سیسون جلد ہی اسرائیل میں اپنی شاندار اور مستقل واپسی کرے گا اور نمائش کے دوران اسے دنیا دیکھ سکے گی۔” سابق امریکی سفیر اور امریکن جیوش کمیٹی کے صدر الفریڈ ایچ موسیٰ نے کوڈیکس کو غیر منافع بخش امریکی ادارے ‘فرینڈز آف اے این یو’ کی جانب سے خریدا ہے۔ اسے اسرائیل کے تل ابیب میں یہودیوں کے معروف اے این یو میوزیم کو ہدیہ کیا جائے گا۔