نئی دہلی(ایجنسی)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے معروف اسلامی اسکالر مولانا وحید الدین کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو ایک پیغام میں کہا کہ مولانا وحید الدین ایک اسلامی اسکالر اور عالم دین تھے۔ انہیں ہمیشہ سماجی اصلاحات کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’مولانا وحید الدین کے انتقال کی خبر سے دکھی ہوں۔ انہیں امن اور سماجی اصلاحات میں تعاون کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور پیروکاروں سے میری تعزیت‘‘۔