لکھنؤ :(ایجنسی)
للت پور کے مہرونی کے ایم ایل اے اور ریاستی وزیر لیبر منوہر لال پنتھ نے کھاد مانگ رہےکسانوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ووٹ دینا ہو تودینا یا مت دینا۔ادھر کانگریس نے طنز کستے ہوئے یوگی کے وزیر کےجواب پر سوال اٹھائے۔ پارٹی کاکہنا ہے کہ وزیر جس طرح سے کسانوں سے بات کررہے ہیں ، اس میں ان کاگھمنڈ صاف جھلک رہاہے ۔ لیکن یہ چلنے والا نہیں ۔
وائرل ویڈیو میں کسان وزیر سے کھاد کی مانگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ لیکن وزیر انہیں برعکس دھمکی دینے لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار کام کررہی ہے ، اس کے لیے کسی کے سند کی ضرورت نہیں۔ آپ لوگوں کو لگے تو ووٹ دینا نہیں تو جو آپ کی مرضی ہو وہ کرتے رہنا۔ ویڈیو میں کسان وزیر سے بحث کرتے بھی نظر آرہے ہیں مگر وزیر کےاوپر کوئی اثر پڑتا نہیں نظر آرہاہے ۔ وہ لگاتار کسانوں سے بحث کرتے دیکھے جاتے ہیں ۔