نئی دہلی : (ایجنسی)
آج بی جے پی ہندتوا کے مسئلہ پر کانگریس پر حملہ آور ہے ۔ کانگریس کےنظریے کو ہندو مخالف بتا رہی ہے ۔ آج جس ہندوتوا پر کانگریس اور بی جےپی میںجنگ چھڑی ہوئی ہے۔ اسی لفظ کی تاریخ جانئے۔ دراصل اس لفظ کا پہلی بار سال 1892 میں بنگالی ادیب چندر ناتھ بسو نے اپنی کتاب میں ’’ ہندوتوا ‘‘ میں کیاتھا۔ مانا جاتا ہے کہ ہندوتوا لفظ کا پہلی بار استعمال چندر ناتھ بسو نے اپنی کتاب میں کیا۔ 1892 میں لکھی گئی کتاب ہندوؤں کو بیدار کرنے کے مقصد سے لکھی گئی تھی۔ کتاب کے ذریعہ برطانوی حکومت کے خلاف ہندوؤں کو متحد کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔