رامپور کی ایم پی ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا ، اسمبلی کی رکنیت پر خطرہ منڈلایا
رامپور ۔ ( ذیشان مراد علیگ ) سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور شہر رکن اسمبلی محمد اعظم خاں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ آج ایم پی ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے ایک بھڑکانے والی تقریر ( ہیٹ اسپیچ) معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں تین سال کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔ عدالت نے انہیں تین دفعات کے تحت مجرم تسلیم کیا ہے ۔ فیصلہ آتے ہی اعظم خاں کو جوڈیشل کسٹیڈی میں لے لیا گیا۔ حالانکہ بعد میں عدالت نے اعظم خاں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا ۔
یہ ہیٹ اسپیچ معاملہ 2019 پارلیمانی انتخابات سے منسلک ہے ۔ الزام ہے کہ رامپور کے ملک اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی جلسے کے دوران اپنی تقریر میں اعظم خاں نے قابل اعتراض اور بھڑکانے والے تبصرے کئے تھے ۔ اس معاملے میں بی جے پی کے مقامی لیڈر اکاش سکسینہ نے شکایت درج کرائی تھی ۔ اعظم خاں کے وکیل ونود شرما نے بتایا کہ جتنی بھی تقاریر ہیں یہ اعظم خاں کی نہیں ہیں ، یہ سب فرضی طریقے سے تیار کی گئی ہیں ۔ اس معاملے میں
رامپور کی ایم پی ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے آج 27 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اعظم خاں کو قصوروار قرار دیا ہے ۔