کولکاتا :(ایجنسی)
کولکاتا پولیس نے 25 جون کو بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کو پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں اشتعال انگیز تبصرے کے سلسلے میں طلب کیا ۔ پولیس کے مطابق، ان کے ریمارکس کے بعد مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر تشدد ہوا تھا۔
یہ دوسرا موقع ہے جب شرما کو کولکاتا پولیس نے ان کےتبصروں کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ شمالی کولکاتا کے ایمہرسٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کے بعد انہیں ایک تازہ سمن بھیجا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ شرما کے خلاف کولکاتا کے 10 تھانوں میں شکایت درج کرائی گئی ہے جب ان کے تبصروں سے ریاست کے کچھ حصوں میں تشدد ہوا تھا۔
قبل ازیں انہیں یہاں نارکل ڈانگہ پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیا تھا۔ اس نے سمن کو مسترد کر دیا اور چار ہفتوں کا وقت مانگا، یہ کہتے ہوئے کہ اسے خدشہ ہے کہ اگر وہ اس وقت کولکاتا گئی تو ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔
ایک ٹی وی بحث کے دوران شرما کے ریمارکس کے خلاف ہاوڑہ، نادیہ اور مرشد آباد اضلاع میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے تھے۔