نئی دہلی :
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن نے کہا ہے کہ جب نچلی عدالتوں کے جج دھمکیوں کے بارے میں شکایت کرتے ہیں تو سی بی آئی اور ایسی ہی دوسری جانچ ایجنسیاں کوئی رد عمل نہیں دیتی ہیں۔ وہ دھن آباد کے جسٹس اتم آنند کےمبینہ قتل کے معاملے میں ردعمل کااظہار کررہے تھے۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے کہاکہ جب جج شکایت کرتے ہیں تو وہ بالکل مدد نہیں کرتے ہیں اور سی بی آئی نے اپنے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں دکھائی ہے۔ عدالت نے مرکز سے ججوں کی حفاظت کے لیے زیر لتوا درخواست پر ایک ہفتہ کے اندر جواب دینے کو بھی کہا ہے ۔
سی جے آئی نے اس معاملے میں جس طرح کا رویہ اپنانے کے لیے جانچ ایجنسیوں کی تلخ تنقید کی ہے ویسی ہی تنقید جھارکنڈ ہائی کورٹ نے اسی ہفتہ جھارکھنڈ پولیس کی بھی تھی۔ اس نے کہا تھاکہ جھارکھنڈ پولیس ’ایک خاص جواب ‘پانے کے لیے خاص ’ سوال پوچھ رہی ہے ۔‘ کورٹ نے کہاکہ یہ صحیح نہیں ہے ۔