سیاٹل:
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ طلاق لے رہے ہیں اور 27 سال بعد ان کی شادی ختم ہونے والی ہے۔
یہ جوڑا دنیا کی سب سے بڑی نجی فلاحی تنظیم ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ‘ میں مل کر کام کرتا رہے گا ۔
اس جوڑے نے ٹوئیٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن ہم بطور میاں بیوی اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔